ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر کنڑا میں جاری ہے موسلا دھار بارش کا سلسلہ - شراوتی کے کنارے بسنے والوں کو دیاگیا محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا مشورہ

اتر کنڑا میں جاری ہے موسلا دھار بارش کا سلسلہ - شراوتی کے کنارے بسنے والوں کو دیاگیا محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا مشورہ

Tue, 19 Aug 2025 11:23:31    S O News
اتر کنڑا میں جاری ہے موسلا دھار بارش کا سلسلہ - شراوتی کے کنارے بسنے والوں کو دیاگیا محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا مشورہ

کاروار ،19 / اگست (ایس او نیوز) اتر کنڑا کے ساحلی اور ملناڈ علاقے میں گزشتہ دو تین دنوں سے موسلا دھار بارش کا جو سلسلہ ہے جاری ہے اس کے نتیجے میں یہاں کی ندیاں افزود پانی کی وجہ سے اپنی سطح سے اوپر بہہ رہی ہیں ۔  اس سے ندیوں کے کنارے اور نشیبی علاقوں میں سیلاب کے امکانات پیدا ہوئے ہیں ۔
    
ساحلی کرناٹکا میں بہنے والی کئی ندیوں میں کسی بھی وقت سیلاب آنے کے خطرات کو دیکھتے ہوئے سرکاری افسران کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں میں لگے ہیں ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ کالی ندی پر جتنے ڈیم بنے ہیں وہاں آبی ذخیروں میں پانی کی مقدار اپنی مقررہ حدوں کے قریب پہنچ رہا ہے ۔ اگناشینی اور گنگاولی ندیوں میں بھی پانی کی مقدار بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ 
    
اتر کنڑا ضلع انتظامیہ نے اس بات کا اشارہ دے دیا ہے کہ کسی بھی وقت لنگن مکّی ڈیم سے اضافی پانی خارج کرنے کا سلسلہ شروع کیا جا سکتا ہے ۔ اسی پس منظر میں ان ندیوں کے کناروں پر بسنے والے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ عوام اور سیاحوں کے علاوہ ماہی گیروں کو ندیوں، دریاوں اور سمندری کناروں سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔ 
    
کے پی سی ایل لنگن مکّی کے ایگزیکٹیو انجینئر نے 18 اگست کو ایک بیان کےذریعے 19 اگست کی صبح دس بجے ڈیم سے افزود پانی چھوڑنے کی خبر دیتے ہوئے شراوتی ندی کے کنارے نشیبی علاقے میں رہنے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا مشورہ دیا تھا ۔ جبکہ ضلع ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ڈیساسٹر منیجمنٹ اتھاریٹی کی صدر لکشمی پریا نے عوام سے اگلی ہدایات پر پوری طرح عمل  کرنے کی صلاح دی ہے ۔ 
    
کہاں ہوئی کتنی بارش ؟ :گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ضلع اتر کنڑا کے کمٹہ تعلقہ میں 103.6 م م بارش ہوئی جو سب سے زیادہ ہے ۔ اسی طرح کاروار میں 103.3 م م ، انکولہ 71.3 م م ، بھٹکل 93.9 م م ، ہلیال 32.4 م م ، ہوناور 85.6 م م ، منڈگوڈ 30.9 م م ، سداپور 87.8 م م ، سرسی 57.5 م م ، سوپا 70.2 م م ، یلاپور 55 م م ، ڈانڈیلی 41 م م  برسات ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ضلع میں سات مکانات کو مکمل نقصان پہنچا ہے جبکہ 3 گھروں کا جزوی نقصان ہوا ہے ۔ 


Share: