ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : محکمہ موسمیات کی پیش گوئی - ساحلی کرناٹکا میں 27 جولائی تک ہوگی تیز ہواوں کے ساتھ بھاری برسات

منگلورو : محکمہ موسمیات کی پیش گوئی - ساحلی کرناٹکا میں 27 جولائی تک ہوگی تیز ہواوں کے ساتھ بھاری برسات

Wed, 23 Jul 2025 17:10:56    S O News

منگلورو ،23 / جولائی (ایس او نیوز) محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) اور کرناٹکا اسٹیٹ نیچرل ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر بینگلورو نے پیشین گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ساحلی کرناٹکا مییں تیز ہواوں کے ساتھ بھاری بارشوں کا سلسلہ 27 جولائی تک جاری رہے گا ۔ اس کے علاوہ اس عرصے میں بحیرہ عرب میں تیز ہواوں کے ساتھ موسم خراب کا امکان ہے ۔
    
سرکاری افسران نے عوام، سیاحوں اور ماہی گیروں کو سمندر، ندیوں اور نالوں سے دور رہنے کی تاکید کی ہے ۔  بالخصوص بچوں اور مزدوروں کو گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنا چاہیے اور تیز برسات اور بجلیوں کے کڑکنے کے موقع پر محفوظ عمارتوں میں پناہ لینا چاہیے ۔ ایسے موقع پر درختوں اور بجلیوں کے کھمبوں کے قریب  کھڑے سے رہنے سے منع کیا گیا ہے ۔ کسانوں کو بھی زراعت سے متعلقہ باہری کام کاج سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔  
    
بعض علاقوں میں ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کی بھی وارننگ دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ایسی صورت میں وہ تحصیلدار یا گرام پنچایت کے افسران کو فوری طور پر اطلاع دیں اور پیشگی طور پر قریبی راحت رسانی مرکز میں پناہ لیں ۔


Share: