ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / چلی کے دارالحکومت سانتیاگو میں گیس ٹینکر دھماکہ؛ 4 ہلاک، 17 زخمی

چلی کے دارالحکومت سانتیاگو میں گیس ٹینکر دھماکہ؛ 4 ہلاک، 17 زخمی

Fri, 20 Feb 2026 23:56:59    S O News
چلی کے دارالحکومت سانتیاگو میں گیس ٹینکر دھماکہ؛ 4 ہلاک، 17 زخمی

سانتیاگو 20 فروری (ایس او نیوز): جنوبی امریکی ملک Santiago کے علاقے Renca میں جمعہ صبح کو گیس سے بھرے ٹرک کے الٹنے کے بعد زور دار دھماکے سے کم از کم چار افراد ہلاک جبکہ 17 دیگر زخمی ہوگئے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ جنرل ویلاسکیز ہائی وے اور روٹ 5 کے سنگم پر پیش آیا، جہاں Gasco کمپنی کا گیس لے جانے والا ٹرک بے قابو ہوکر الٹ گیا اور کچھ ہی لمحوں بعد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں قریبی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی اور علاقے میں شدید دھواں پھیل گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ٹرک ڈرائیور بھی شامل ہے، جبکہ متعدد زخمیوں کو جلنے کے شدید زخم آئے ہیں۔ فائر بریگیڈ کی کئی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور شاہراہ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ تیز رفتاری یا گاڑی پر کنٹرول کھونے کے باعث حادثہ پیش آیا، تاہم حتمی وجہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گی۔


Share: