ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ میں المناک حادثہ - ہائی وے پر لائٹس لگانے کے دوران کرین گرنے سے دو ملازمین ہلاک

کاسرگوڈ میں المناک حادثہ - ہائی وے پر لائٹس لگانے کے دوران کرین گرنے سے دو ملازمین ہلاک

Thu, 11 Sep 2025 19:54:31    S O News

کاسرگوڈ ،11 / ستمبر (ایس او نیوز) کاسرگوڈ کے موگرل پتّور میں آج دوپہر کے وقت قومی شاہراہ کے تعمیراتی کام کے دوران پیش آئے ایک المناک حاثے  میں کرین گرنے سے دو مزدوروں کی موت ہو گئی ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں فوت ہونے والوں کی شناخت کوزی کوڈ میں وڈاگرا کے رہنے والے  اکشئے (30 سال)  اور اشوِن (30 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ 

بتایا جاتا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے اکشئے نے کمبلا اسپتال میں دم توڑ دیا جب کہ اشوِن کا انتقال منگلورو کے اسپتال میں  ہوگیا ۔

اطلاعات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہائی وے کے تعمیراتی کام سے متعلقہ ملازمین کرین کا استعمال کرتے ہوئے ہائی وے پر بجلی کے کھمبوں پر لائٹس لگا رہے تھے ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ جب دونوں افراد کرین کے ڈبے کے اندر کام کر رہے تھے اس وقت کرین کا وہ حصہ اچانک الگ ہو کر سروس روڈ پر گر گیا ۔ اس کے نتیجے میں ان دو ملازمین کو شدید چوٹیں آئیں اور انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن ان کی جان بچائی نہیں جا سکی ۔

لاشوں کو کاسرگوڈ جنرل اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے جنہیں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کیا جائے گا ۔ 

یہ افسوسناک واقعہ منگلواڑا چیرکلا فلائی اوور پر پیش آئے ایک اور حالیہ حادثے جیسا ہے جس میں  آسام سے تعلق رکھنے والا ایک مزدور رقیب الحق (27 سال) ڈیوٹی انجام دینے کے دوران حادثاتی طور پر گرنے سے فوت ہوگیا تھا ۔


Share: