بھٹکل، 10 / جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ میں 'ای - پاوتی' مہم کے ذریعے زرعی زمینوں کے فوت شدہ مالکان کے وارثوں کے نام پر مفت میں زمین کے حقوق منتقل کرنے کی کارروائی انجام دی جا رہی ہے ۔
تحصیلدار ناگیندرا کولا شیٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلقہ مختلف گراموں میں زرعی زمیںوں کے جو مالکان فوت ہو چکے ان زمینوں کے دستاویزات ان فوت شدہ مالکان کے وارثوں کے نام پر آسانی کرنے کے لئے 'ای - پاوتی' چلائی جا رہی ہے ۔ اس مہم کے دوران بغیر کسی خرچ کے دستاویزات میں ناموں کی تبدیلیاں کی جائیں گی ۔ عوام کو سرکار کی طرف سے جاری کی گئی اس اسکیم سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے ۔
زرعی زمینوں کے دستاویزات میں وارثین کے نام شامل کرنے کے لئے زمین کے مالک کی ڈیتھ سرٹفکیٹ، فیمیلی ٹری [شجرہ نسب]، وارثین کا آدھار کارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات ولیج ایڈمنسٹریٹیو آفیسر کے دفتر میں جمع کرنے ہونگے ۔