ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دھرمستھلا میں متعدد لاشیں ٹھکانے لگانے کا معاملہ : شکایت کنندہ کو ایس آئی ٹی نے کیا گرفتار !

دھرمستھلا میں متعدد لاشیں ٹھکانے لگانے کا معاملہ : شکایت کنندہ کو ایس آئی ٹی نے کیا گرفتار !

Sat, 23 Aug 2025 11:40:20    S O News
دھرمستھلا میں متعدد لاشیں ٹھکانے لگانے کا معاملہ : شکایت کنندہ کو ایس آئی ٹی نے کیا  گرفتار !

بیلتنگڈی،23 / اگست (ایس او نیوز) دھرمستھلا میں مبینہ طور پر اغوا، عصمت دری اور قتل کے بعد متعدد لاشیں خفیہ طور پر ٹھکانے لگانے کا جو سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا تھا، اس میں ایک نیا موڑ آ گیا ہے جس کے تحت اب شکایت درج کرنے اور گواہ بننے والے نقاب پوش شخص کو ہی ایس آئی ٹی نے جھوٹی معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے ۔ 
    
ایس آئی ٹی کے چیف پرنب موہنتی کے مطابق 22  اگست کی صبح 10 دس بجے سے 23 اگست کو صبح 5 بجے تک اس نقاب پوش گواہ سے سختی کے ساتھ پوچھ تاچھ کی گئی جس کے بعد اس بات کا یقین ہوگیا کہ اس شخص نے جو شکایت درج کروائی ہے وہ جھوٹ پر مبنی ہے ۔ اس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ۔
    
ایس آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق آج گرفتار کیے گئے نقاب پوش گواہ کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد اگلی کارروائی کی جائے گی اور اس کیس میں آج ایک اور نیا موڑ آنے والا ہے ۔ 


Share: