ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ میں لاری اور بس کے درمیان خطرناک ٹکر؛ دو ہلاک، آٹھ سے زائد زخمی

انکولہ میں لاری اور بس کے درمیان خطرناک ٹکر؛ دو ہلاک، آٹھ سے زائد زخمی

Thu, 18 Sep 2025 19:42:20    S O News
انکولہ میں لاری اور بس کے درمیان خطرناک ٹکر؛ دو ہلاک، آٹھ سے زائد زخمی

بھٹکل،  18؍ستمبر (ایس او نیوز): اتر کنڑا ضلع کے انکولہ تعلقہ میں قومی شاہراہ 66 پر ہوئی بس اور لاری کی آمنے سامنے ٹکر میں دو لوگوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ آٹھ سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ انکولہ کے کنچن باگیلو کے قریب جمعرات کی صبح پیش آیا۔

پولیس کے مطابق یلّاپور کی طرف جانے والی ایک لاری تیز رفتاری  کی اچانک سامنے سے آرہی کے ایس آر ٹی سی بس سے ٹکر ہوگئی۔ حادثے میں لاری ڈرائیور اور بس میں سوار کینی کے رہائشی بھاسکر پانڈورنگ گانولکر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے انکولہ تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا، بعد میں نازک حالت کے پیش نظر انہیں مزید علاج کے لیے منگلورو بھیجا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی انکولہ پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اور کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔


Share: