ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برہماور: عاشق کی چاقو زنی کی شکار نوجوان لڑکی نے دم توڑ دیا - ملزم عاشق کنویں میں مردہ پایا گیا

برہماور: عاشق کی چاقو زنی کی شکار نوجوان لڑکی نے دم توڑ دیا - ملزم عاشق کنویں میں مردہ پایا گیا

Sat, 13 Sep 2025 11:44:08    S O News
برہماور: عاشق کی چاقو زنی کی شکار نوجوان لڑکی نے دم توڑ دیا - ملزم عاشق کنویں میں مردہ پایا گیا

برہماور، 13 / ستمبر ( ایس او نیوز) شہر کے کوکرنے علاقے میں شادی سے انکار کرنے پر پڑوسی عاشق کے ہاتھوں چاقو زنی کا شکار ہونے والی رکشیتا (24 سال) زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے منی پال اسپتال میں دم توڑ دیا۔
    
خیال رہے کہ یہ واقعہ جمعہ کی صبح پیش آیا جب مبینہ طور پر رکشیتا کے عاشق اور پڑوسی کارتک نے اپنے ساتھ شادی کی تجویز سے انکار کرنے پر چاقو سے متعدد مرتبہ حملہ کیا تھا ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ چاقو کے حملے میں جان گنوانے رکشیتا کے گھر والوں نے کارتک سے شادی کی مخالفت کی تھی جس کی وجہ سے دونوں کے بیچ تناو پیدا ہوگیا تھا ۔ پرسوں  جمعرات کے دن صبح جب رکشیتا کام پر جا رہی تھی تو موٹر بائک پر آنے والے مشتعل کارتک نے اسے راستے میں روکا اور اس کی گردن اور پسلیوں کی دونوں جانب  چاقو سے پے در پے وار کیا جس سے رکشیتا بری طرح زخمی ہوگئی اور نازک حالت میں اسے کے ایم اسی منی پال اسپتال میں منتقل کیا گیا، جہاں اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کل جمعہ کے دن دم توڑ دیا ۔
    
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہری رام شنکر کی تصدیق کے مطابق اس معاملے میں ایک تازہ پیش رفت  یہ سامنے آئی ہے کہ کی کہ ملزم کارتک کی لاش قریب میں واقع ایک کنویں میں پائی گئی ہے ۔  


Share: