بھٹکل، 17 / ستمبر (ایس او نیوز) ہیبلے گرام پنچایت حدود میں واقع جٹکا مندر کی ہنڈی سے پیسے چرانے کے الزام میں بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے دو ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے ۔
پولیس کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق 14 ستمبر کی آدھی رات کے وقت ہیبلے گرام میں موجود اریکل جٹکیشورا دیوستھان کی ہنڈی توڑ کر اس میں سے رقم چرا لی گئی تھی ۔ اس تعلق سے شکایت ملنے کے بعد بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا تھا ۔
اس معاملے کی تفتیش کے بعد پولیس نے شیرالی کے رہنے والے امیر بن حسن بیاری اور بھٹکل کے رہنے والے عمران بن عبدالغفار کو گرفتار کیا ہے ۔ ملزمین کے قبضے سے چوری کی گئی دو موٹر بائکس اور نقدی سمیت 2,21,295 روپے مالیت کا اثاثہ ضبط کیا گیا ہے ۔
گرفتاری کے بعد ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ۔