بھٹکل، 20 / ستمبر (ایس او نیوز) جماعت اسلامی ہند کی طرف سے چلائی گئی سیرت مہم کے حوالے سے منعقدہ "انصاف کے علمبردار محمد صلی اللہ علیہ وسلم" کے موضوع پر تحریری مقابلے میں کامیاب ہونے والے مساہمین کو مہم کی اختتامی تقریب کے دوران انعامات تفویض کیے گئے ۔
شہر کے امینہ پیالیس ہال میں 19 ستمبر کو منعقدہ مذکورہ اختتامی تقریب کے موقع پر انعامات کی تقسیم عمل میں آئی ۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرت سے متعلق تحریری مقابلہ ضلع سطح پر منعقد کیا گیا تھا جس میں حصہ لینے والوں میں گروسدھیندرا ڈگری کالج بھٹکل کی پروفیسر آشا سیرل ڈیسوزا اول انعام کی حقدار قرار پائیں اور انہیں 8 ہزار روپے نقد اور سند سے نوازا گیا ۔ اسی طرح اے بی اے بالیگا آرٹس اینڈ سائنس کالج کمٹہ کے پروفیسر ونائیک رمیش نائک دوم انعام 6 ہزار روپے نقد کے حقدار رہے اور گیانیشوری کالج آف ایجوکیشن بھٹکل کے سنکلپ آر کو 4 ہزار روپے نقد اور سند کے ساتھ تیسرے انعام سے نوازا گیا ۔
فی کس ایک ہزار روپے نقد اور سند کا تشجیعی انعام پانے والوں میں نیو شمس انگلش اسکول کی کیرتی سنیل نائک، ہوناور کے ٹیچر ایم ایس ہیگڑے، گیانیشوری کالج آف ایجوکیشن کی لتا جی دیواڑیگا، ہونیمڑی پرائمری اسکول کے ٹیچر راگھویندرا ایس مڈیوال کے نام شامل رہے ۔
اسی طرح حکم حضرات کی پسند کے طور تحریری مقابلے کے 20 شرکاء کو فی کس 500 روپے نقد اور سند کے حقدار قرار پانے والوں میں مندرجہ ذیل نام شامل رہے:
فکیھا کاڑلی ، سمرہ مہرین، زاہدہ، فاطمہ حالہ لونا، عابدہ صفا شیخ، مریم مداس، انوش فاطمہ، فرحت النساء، ریفا مہک منّا، منجوناتھ ہیبار، سوم لتا ڈی نائک، نرملا لوپیش، ارون میستا این، سنجنا ناگپّا نائک، مونیکا جئیکر نائک، کاونا کے موگیر، میگھا این نائیک، بھاگیہ شری، للیتا وینکٹیش نائک اور پوترا جئیکر
