ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: گورٹے میں غیر قانونی طور پر ریت لے جاتے ہوئے ٹاٹا ایس گاڑی ضبط، ایک شخص گرفتار

بھٹکل: گورٹے میں غیر قانونی طور پر ریت لے جاتے ہوئے ٹاٹا ایس گاڑی ضبط، ایک شخص گرفتار

Fri, 25 Jul 2025 21:15:50    S O News
بھٹکل: گورٹے میں غیر قانونی طور پر ریت لے جاتے ہوئے ٹاٹا ایس گاڑی ضبط، ایک شخص گرفتار

بھٹکل، 25 جولائی (ایس او نیوز): بھٹکل تعلقہ کے گورٹے ساحلی علاقے سے غیر قانونی طور پر ریت منتقل کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک ٹاٹا ایس گاڑی ضبط کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق، گرفتار شدہ شخص کی شناخت گورٹے کے رہائشی رمیش منجوناتھ نائک (عمر 43 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ مذکورہ گاڑی میں موجود 35 بوری ریت ضبط کی گئی ہے، جس کی مالیت تقریباً 5 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔

مقامی عوام کا الزام ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے گورٹے ساحل سے ریت کی غیر قانونی چوری جاری ہے، اور جب کوئی انہیں روکنے کی کوشش کرتا ہے تو ملزمان کی جانب سے انہیں دھمکایا جاتا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ حالیہ گرفتاری کے ذریعے پولیس نے غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو سخت پیغام دیا ہے۔

اس سلسلے میں بھٹکل دیہی پولیس تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور سی پی آئی منجوناتھ لنگاریڈی کی نگرانی میں تفتیش جاری ہے۔


Share: