ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نارتھ کینرا ناخدا مسلم ویلفیئر ایسو سی ایشن کا سالانہ اجلاس عام

نارتھ کینرا ناخدا مسلم ویلفیئر ایسو سی ایشن کا سالانہ اجلاس عام

Wed, 20 Aug 2025 13:35:10    S O News
نارتھ کینرا ناخدا مسلم ویلفیئر ایسو سی ایشن کا سالانہ اجلاس عام

کمٹہ 20 / اگست (ایس او نیوز) نارتھ کینرا ناخدا مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن  گڈکاگل، کمٹہ کا سالانہ اجلاس عام توحیدہائی اسکول گڈکاگل میں 16 اگست کو منعقد ہوا۔

حافظ جمال حسین کاوا  تنگن گنڈی کی تلاوت کلام پاک سے جلسے کا آغاز ہوا ۔ اس کے بعد جملہ 13 گاوں کی جماعتوں سے پانچ پانچ نمائندوں کو منتخب کرتے ہوئے جملہ 65 نمائندوں پر مشتمل مجلس شوریٰ تشکیل دی گئی ۔ ان میں سے  ہر جماعت سے ایک نمائندے کو سرپرست کے طور پر مجلس انتظامیہ  کے لئے 13 اراکین  منتخب کیے گئے ۔  
    
نارتھ کینرا ناخدا مسلم ویلفیئر ایسو سی ایشن کے عہدیداروں کے طور پر صدر، محمود یوسف ڈانگی اکّوڈ اگرگون، حافظ جمال حسین کاوا تنگن گنڈی نائب صدر، ناصر سلیمان منّا کاسرکوڈ ہوناور سیکریٹری، فتح اللہ مرڈیشور نائب سیکریٹری، ابراہیم مونّا کیمانی خزانچی اور رحمت اللہ منکی محاسب منتخب ہوئے ۔ 
    
سابق صدر سلیمان بنگالی نے نارتھ کینرا ناخدا مسلم ویلفیئر ایسو سی ایشن کی تشکیل تاریخ اور کاکردگی کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے اس جد و جہد میں شامل رہنے والے پرانے خدمت گاروں اور کارکنان کا ذکر خیر کیا ۔ بالخصوص  ابراہیم اپرکار گڈکاگل، یوسف ڈانگی اگرگون، ابو صالح راز، ہبنگیری علی دمکار گڈکاگل کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ 30 سال قبل اس ایسوسی ایشن کے قیام میں ان لوگوں کا جو کردار رہا ہے اس کی وجہ سے سماج میں   اجتماعیت اور اتحاد کو فروغ دینے میں مدد ملی ہے ۔ ان لوگوں نے اجتماعیت اور اتحاد کے جو خواب دیکھے ہیں انہیں شرمندہ تعبیر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ 
    
اس موقع پر نو منتخب صدر محمود یوسف ڈانگی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سماج کو تعلیم، اتحاد، ثقافت اور خصوصی طور پر سیاسی نقطہ نظر سے ترقی کرنی چاہیے ۔ انہوں نے اراکین سے اپیل کی کہ جلد از جلد تعلیمی کمیٹی، سماجی کمیٹی، علماء کمیٹی اور سیاسی کمیٹی تشکیل کی کارروائی انجام دی جائے ۔ 
    
سیکریٹری ناصر کاسرکوڈ نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ سماج کے اندر اگر کوئی چھوٹا موٹا مسئلہ یا اختلاف ہے تو اسے جلد از جلد حل کر لینا چاہیے اور ہمیشہ اپنے آپسی اتفاق اور اتحاد کا مظاہرا کرنا چاہیے ۔ 

سابق سیکریٹری عبداللہ پوسگے نے پروگرام کی نظامت کی ذمہ داری انجام دی ۔ فتح اللہ مرڈیشور نے کلمات تشکر پیش کیے ۔ 


Share: