بھٹکل ،23 / ستمبر (ایس او نیوز) مرڈیشو میں سیاحت کے لئے آئے ہوئے ایک خاندان میں شامل آٹھ سالہ لڑکا سمندر میں ڈوبنے کی وجہ سے فوت ہوگیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ بینگلورو میں رہائش پزیر روی ریڈی اور ان کے گھر والے 21 ستمبر کی شام کو مرڈیشور پہنچے تھے ۔ سوموار کے دن سمندر میں ساحل پر موجوں سے کھیلنے کے دوران ایک وسنتا (27 سال) اور روی ریڈی کے چھوٹے بیٹے کو کرتیک (8 سال) ایک اونچی لہر بہا لے گئی ۔
معلوم ہوا ہے کہ وسنتا کو کسی طرح بچانے میں کامیابی ملی اور اسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا مگر پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے کرتیک کی موت واقع ہوگئی ۔
مرڈیشور پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرتے ہوئے اور اگلی قانونی کارروائی انجام دی ۔