ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں سپاری چرانے والے 3 ملزم گرفتار

بھٹکل میں سپاری چرانے والے 3 ملزم گرفتار

Sun, 10 Aug 2025 13:24:01    S O News
بھٹکل میں سپاری چرانے والے 3 ملزم گرفتار

بھٹکل،  10 / اگست (ایس او نیوز) تعلقہ کے ماروکیری گرام پنچایت علاقے میں سپاری کے تھیلے چوری کرنے والے تین ملزمین کو بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ تیسرا ملزم فرار بتایا جا رہا ہے ۔
    
پولیس کے بیان کے مطابق گرفتار شدہ ملزمین کی شناخت بلال کھنڈ گلمی کے رہنے والے محمد صادق شیخ (26 سال)، محمد خواجہ (20 سال) ، موسیٰ نگر کے رہنے والے محمد صادق (36 سال) اور محمد ارشاد (28 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ سپاری چوری کی یہ واردات تقریباً دو مہینے قبل پیش آئی تھی جب صادق شیخ اور خواجہ ماروکیری میں واقع ناگپیّا بھٹ کے نئے گھر میں ٹائلس فٹنگ کے کام سے گئے تھے ۔ اس وقت انہوں نے نئے گھر سے متصل پرانے مکان میں جمع کرکے رکھی گئی سپاریوں سے بھرے ہوئے تھیلے دیکھے تھے ۔ کچھ دنوں بعد ان دونوں نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے آدھی رات کو اس پرانے گھر میں گھس کر چوری کی واردات انجام دی ۔ 
    
گھر کے مالک ناگپیّا نے سپاریوں کے تھیلے چوری ہونے کے تعلق سے جولائی میں بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن پہنچ کر اپنی شکایت درج کروائی تھی ۔ پولیس نے اس معاملے کی تفتیش کے بعد مذکورہ بالا ملزمین کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے چرائی گئی 175 کلو گرام سپاری کے تھیلے بر آمد کر لئے ۔ اس کے علاوہ اس واردات کو انجام دینے کے لئے استعمال کی گئی کار بھی ضبط کر لی گئی  ہے ۔
    
پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے جال بچھایا گیا ہے ۔ پی ایس آئی منجو ناتھ اے لنگا ریڈی، اے ایس آئی گنپتی بینکٹی اور عملے کے دیگر اہلکاروں نے چوری کی اس واردات کا بھید کھولنے اور ملزموں کو گرفتار کرنے کی کارروائی انجام دی ۔


Share: