ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور کے سمسی میں قرضہ واپسی کے مسئلہ پر بائک نذر آتش

ہوناور کے سمسی میں قرضہ واپسی کے مسئلہ پر بائک نذر آتش

Wed, 26 Oct 2016 15:08:30    S.O. News Service

ہوناور26/اکتوبر(ایس او نیوز) ہوناور تعلقہ کے سمسی تینگار کے علاقے میں ایک شخص نے جب قرضہ واپس کرنے سے انکار کیا تو دوسرے نے اس کی موٹر بائک کو آگ لگادی۔

 تفصیلات کے مطابق تینگار کے شری کانت ناگپا نائک نے ماروتی گنپتی نائک نامی شخص سے قرضہ لیا تھا۔جب ماروتی نائک نے قرضہ واپس مانگا تو شری کانت نے رقم لوٹانے سے انکار کیا۔ اس پر مشتعل ہوکر اس نے گالی گلوچ کرنے کے علاوہ جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ پھر دوسرے دن صبح ماروتی نائک نے مبینہ طور پر گنپتی کے مکان پر پہنچ کر اس کی 40ہزار وپے مالیت کی موٹر بائک کو آگ لگاکر وہاں سے راہ فرار اختیار کرلی ۔ شری کانت کی شکایت پر ہوناور پولیس نے معاملہ درج کرلیا  ہے۔


Share: