ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان نے پانچویں ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو 190 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

ہندوستان نے پانچویں ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو 190 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

Mon, 31 Oct 2016 12:20:00    S.O. News Service

وشاکھاپٹنم30؍اکتوبر(ایجنسی)وشاکھاپٹنم میں کھیلے جانے والے پانچویں ایک روزہ میچ میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 190 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز تین دو سے جیت لی۔نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 23.1 اوورز میں صرف 79 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔مہمان ٹیم کے سات کھلاڑیوں کا سکور دہرے ہندے میں پہنچنے میں ناکام رہا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ویلمسن نے چار چوکوں کی مدد سے 27 اور راس ٹیلر نے ایک چوکے کی مدد سے 19 رنز بنائے۔ہندوستان کی جانب سے امیت مشرا نے پانچ، ، اکشر پٹیل نےدو اور امیش یادو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے پہلے ہندوستان نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔ہندوستان کی جانب سے روہت شرما نے پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 70 اور ویراٹ کوہلی نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 65 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش ساؤدی اور ٹرینٹ بولٹ نے دو، دو جب کہ جیمز نیشم اور مچل سانٹر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ہندوستان کے امیت مشرا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


Share: