ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کینیا میں مسلم انتہا پسندوں کا حملہ، 12 ہلاک

کینیا میں مسلم انتہا پسندوں کا حملہ، 12 ہلاک

Wed, 26 Oct 2016 12:15:41    S.O. News Service

نیروبی ،25؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)صومالیہ کی سرحد کے قریب کینیا کے قصبے مانڈیرا پر مسلم انتہا پسندوں کے حملے میں کم از کم بارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حملہ آوروں نے مانڈیرا کے ایک گیسٹ ہاؤس پر حملہ کیا اور اُن کا نشانہ غیرمسلم تھے۔ مانڈیرا کے ریجنل کمانڈر محمد صالح نے اس حملے کا الزام صومالیہ کے شدت پسند عسکری گروپ الشباب پر عائد کیا ہے۔ کینیا کے اِس سرحدی قصبے کو مسلسل الشباب کی جانب سے حملوں کے خطرے کا سامنا رہتا ہے۔ سن 2014 میں اسی قصبے کے قریب کیے گئے دو حملوں میں 64 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ شورش زدہ ملک صومالیہ کی حکومت کی مدد کے لیے کینیا کیفوجی دستوں کی تعیناتی کے خلاف الشباب کینیا پر بھی حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔


Share: