ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیلیفورنیا میں بس حادثہ، 13افراد ہلاک

کیلیفورنیا میں بس حادثہ، 13افراد ہلاک

Tue, 25 Oct 2016 11:39:09    S.O. News Service

نیویارک،24؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں ایک ٹور بس یعنی سیاحوں کی گاڑی کے حادثے میں 13افراد ہلاک اور 31زخمی ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی اور ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد بس کے اگلے حصے کی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے تھے۔یہ حادثہ سیاحتی علاقے پالم سپرنگ کے قریب ایک شاہراہ پر پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں میں کیلیفورنیا میں پیش آنے والا یہ مہلک ترین حادثہ ہے۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق مسافروں نے عہدیداروں کو بتایا کہ بس میں سوار زیادہ تر افراد حادثے کے وقت سو رہے تھے اور ہلاک ہونے والوں میں بس کا ڈرائیور بھی شامل تھا۔اطلاعات کے مطابق 1996ماڈل کی بس میں سیٹ بلٹس نہیں تھیں اور نا ہی ڈیٹا ریکارڈ جس سے یہ معلوم ہو سکے کہ حادثے کے وقت بس کی رفتار کتنی تھی اور کیا ڈرائیور نے بریک لگائی تھی یا نہیں، لیکن حکام کی طرف سے اس بارے میں تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔


Share: