نئی دہلی، 21؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے آج پاشروناتھ ڈویلپرز کو ہدایت دی کہ وہ اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت راجویندر سنگھ راٹھور کو دو دن کے اندر اندر گرگاؤں منصوبے میں فلیٹ کا قبضہ سونپے۔جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس امتاو رائے کی بنچ نے کہا کہ مدعا علیہ راٹھور کو دو دن کے اندر اندر فلیٹ کا قبضہ دیا جائے۔بنچ نے یہ بھی کہا کہ راٹھور کو اب اس ڈولپرس کو کوئی بھی اضافی رقم ادا نہیں کرنا چاہئے۔عدالت عظمی نے کہا کہ فلیٹ کا قبضہ دینے میں ہوئی تاخیر کی وجہ سے راٹھور کو دئے جانے والے معاوضے کے بارے میں بعد میں غور کیا جائے گا۔اس معاملے کی سماعت کے دوران پاشروناتھ ڈویلپرز کے وکیل نے کہا کہ فلیٹ تیار ہے اور وہ اس کا قبضہ دے سکتا ہے۔راٹھور نے پاشروناتھ کے منصوبے ایکجوٹکا میں 2006میں فلیٹ بک کرایا تھا اور اس کیلئے 70لاکھ روپے ادا بھی کیا تھا۔اس فرم کو 2008-09میں فلیٹ کا قبضہ دینا تھا،اس سال جنوری میں قومی صارفین تنازع نبٹان کمیشن نے بلڈر کو ہدایت دی تھی کہ راٹھور کو اصل دولت سود سمیت واپس کیا جائے اور انہیں معاوضہ دیا جائے۔اس سے پہلے عدالت عظمی نے بڑے بڑے دعوے کرنے کے لئے اس بلڈر کو آڑے ہاتھوں لیا تھا اور کہا تھا کہ رہائشی منصوبے کی تکمیل میں انتہائی تاخیر کی وجہ سے اس کے وعدے پورے نہیں ہوئے۔عدالت عظمی نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جب پاشروناتھ بلڈویل پرا لمیٹڈ نے کہا تھا کہ عدالت عظمی آنے والے 70خریداروں کو 17دسمبر تک فلیٹ سونپ دیں گی۔