ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں مرکز ی ٹیم کا دورہ

کرناٹک کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں مرکز ی ٹیم کا دورہ

Thu, 03 Nov 2016 11:38:13    S.O. News Service

بنگلور۔ 2نومبر(ایس او نیوز) 10رکنی مرکزی ٹیم جو کل شب بنگلور پہنچی ' نے کرناٹک کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کے دورہ کا آغاز کیا ،تاکہ بارش کی کمی سے فصلوں کو ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا جاسکے ۔نیرج ادیدم جوائنٹ سکریٹری مرکزی محکمہ زراعت کی قیادت میں یہ ٹیم 3گروپس میں تقسیم ہوئی اور اس نے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع چترادرگ ' بیلاری ' کپل ' گدگ ' دھارواڑ ' ہاویری ' داونگیرے ' رامانگرم ' چامراج نگر ' میسورو ' ہاسن ' مانڈیا ' چکبلپور ' کولار اور بنگلورو رورل میں دورہ کا آغاز کیا۔ریاستی حکومت نے 110 تعلقہ جات کو خشک سالی سے متاثرہ قرار دیتے ہوئے کسانوں کو راحت فراہم کرنے قدرتی آفات سماوی فنڈ کے تحت مرکز سے 3375 کروڑ روپے کا معاوضہ دینے کی خواہش کی۔ خشک سالی کے سبب نقصانات کا تخمینہ 14ہزار کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔ ریاستی حکومت نے اضلاع بیدر اور کلبرگی میں زائد بارش کے سبب سیلاب سے متاثرہ افراد کو معاوضہ کی ادائیگی کے لئے این ڈی آر ایف کے تحت فنڈس دینے کی بھی خواہش کی ہے ۔اس نقصان کا تخمینہ 3800کروڑ روپے لگایا گیا ہے جبکہ 850 کروڑ روپے کے فنڈس دینے کی خواہش کی گئی ہے ۔ ٹیم کے دیگر ارکان میں ڈاکٹر اشوک گپتا ' ایس سی مینا ' جی آر زرگھر ' ایس ایس کولہاٹکر ' ستیش کمار کمبوج ' نیتا تہلیانی ' کمل چون ' گنیش رام اور ایل چترونائک شامل ہیں۔ٹیم کے یہ ارکان مختلف محکمہ جات افزائش مویشیاں ' فینانس ' آئیل سیڈس کارپوریشن آبی وسائل ' دیہی ترقی اور نیتی آیوگ سے تعلق رکھتے ہیں۔


Share: