ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کو چار ہزار کروڑ روپیوں تک کی امداد متوقع: کاگوڈ تمپا

کرناٹک کو چار ہزار کروڑ روپیوں تک کی امداد متوقع: کاگوڈ تمپا

Wed, 02 Nov 2016 10:56:26    S.O. News Service

بنگلورو۔یکم نومبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیر مالگذاری کاگوڈ تمپا نے آج کہاکہ ریاست میں خشک سالی سے فوری طور پر نمٹنے اور راحت کاری قدم اٹھانے کیلئے مرکزی حکومت سے کرناٹک سے کم ازکم چار ہزار کروڑ روپیوں کی امداد ملنا طے ہے۔ شیموگہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست میں سنگین خشک سالی کی صورتحال سے مرکزی حکومت کو آگاہ کرایا گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے اس سلسلے میں ریاست سے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا ہے۔ اسی بنیاد پر وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ ریاست کو کم ازکم چار ہزار کروڑ روپیوں کی امداد مل سکتی ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ 3 اور4نومبر کو مرکزی ٹیم کرناٹک کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے پہنچ رہی ہے۔ یہ ٹیم تین حصوں میں بٹ کر ریاست کے مختلف تعلقہ جات اور اضلاع کا دورہ کرے گی۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے واضح کیا کہ ریاست میں نئے تعلقہ جات قائم کرنے کا فی الوقت کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مختلف حلقوں سے چالیس نئے تعلقہ جات قائم کرنے کی تجویز موصول ہوئی ہے۔ اگلے بجٹ اجلاس تک ریاستی حکومت کی طرف سے مجوزہ نئے تعلقہ جات کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ 


Share: