ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار کے سماجی خدمت گارنذیر احمد شیخ کو راجیہ اتسوا ایوارڈ

کاروار کے سماجی خدمت گارنذیر احمد شیخ کو راجیہ اتسوا ایوارڈ

Thu, 03 Nov 2016 04:44:44    S.O. News Service

کاروار 2/نومبر (ایس او نیوز) کاروار کی معروف شخصیت اور مشہور سماجی خدمت گار جناب نذیر احمد یو شیخ کو امسال راجیہ اتسوا ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ خیال رہے کہ زندگی کے مختلف شعبوں میں قابل تحسین خدمات انجام دینے والوں کو حکومت کرناٹکا کے تحت کنڑا اینڈ کلچر محکمہ کی طرف سے ہرسال یکم نومبر کو راجیہ اتسوا تقریب کے دوران ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔امسال جملہ 60شخصیات اور ایک ادارے کو یہ ایوارڈ تفویض کیا گیا۔یہ ایوارڈ ایک لاکھ روپے نقد، 20گرام سونے کے میڈل اور سرٹفکیٹ پر مشتمل ہوتا ہے۔

 نذیر احمد شیخ کاروارمیں گزشتہ 40سال سے سماجی خدمات کے لئے مشہور و معروف ہیں اورضلع کی ایک جانی مانی شخصیت ہیں۔ خاص کر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کرنا اور اسکولوں طلباء کے بلڈ گروپ کی جانچ کے لئے کیمپ منعقد کرنا ان کا محبوب مشغلہ ہے۔ خود 50مرتبہ اپنا خون عطیہ کرکے انہوں نے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔صرف ایک سال کے اندر 40 سے زائد اسکولوں میں بلڈ گروپ جانچ کے کیمپ لگوائے ہیں۔انہیں اس سے پہلے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کئی نیشنل اور انٹرنیشنل ایوارڈس سے بھی نوازا گیا ہے۔

رویندرا کلاکشیترامیں وزیر اعلیٰ سدرا میا کے ہاتھوں ایوارڈ تفویض کرنے کی اس تقریب میں کنڑا اینڈ کلچر کی وزیر اوما شری،شہری ترقیات کے وزیر کے سی جارج،بنگلور سٹی میونسپل کارپوریشن کی میئر پدماوتی،کنڑا اینڈ کلچر کے جنرل سکریٹری اوما شنکر،پارلمینٹری سکریٹریشکنتلا شیٹی وغیرہ موجود تھے۔


 


Share: