ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈبلز کھلاڑیوں کے لئے احترام چاہتے ہیں راجا اورشرن

ڈبلز کھلاڑیوں کے لئے احترام چاہتے ہیں راجا اورشرن

Tue, 01 Nov 2016 13:10:10    S.O. News Service

پونے،31؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے پوروراجہ اور دوج شرن نے اس اجلاس میں اے ٹی پی سرٹ پر چار ڈبلز خطاب جیت کر ٹاپ 70میں جگہ بنائی ہے لیکن اپنے ہی ملک میں اپنی کامیابیوں کا احترام نہیں کئے جانے سے دونوں تھوڑے مایوس ہیں اور وہ ٹینس میں ڈبلز مقابلے کے بارے میں لوگوں کی رائے تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔راجا اور شرن نے دو دن پہلے ہی پونے چیلنجر خطاب جیتا ہے، اس سے پہلے انہوں نے سیگوویا، سربٹن اور مانچسٹر میں ڈبلز ٹرافی جیتی تھی۔اتنا ہی نہیں انہوں نے میکسیکو(لاس کابوس)میں اے ٹی پی 250خطاب جیتا تھا،اس کے علاوہ انہوں نے ورلڈ ٹور میں اٹلانٹا، گسٹاد اور نیوپورٹ مقابلے کے سیمی فائنل میں بھی داخلہ حاصل کیا تھا،اس سے ہر نے موجودہ کیلنڈر میں 1200سے زیادہ پوائنٹس اپنی جھولی میں ڈالے۔ان کے علاوہ صرف میٹ ریڈ اور جان پیٹرک اسمتھ کی ٹیم ہی ایک ساتھ چار چیلنجر سطح کے خطاب جیتنے میں کامیاب رہی ہے،چار ٹیموں نے تین خطابات جیتے ہیں۔سنگل کھلاڑیوں کو ہمیشہ ہی زیادہ توجہ ملتی ہے لیکن انہیں لگتا ہے کہ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہئے۔راجا کی درجہ بندی 66ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سرخیوں میں آنے کے بھوکے نہیں ہیں،ہم سادہ ہیں، لیکن کوئی نہیں جانتا کہ ہم عالمی درجہ بندی میں 60ویں نمبر پر ہیں،ہندوستان کے باہر اگر آپ 60یا 70ویں رینکنگ میں ہوتے ہیں تو لوگ آپ کو جانتے ہیں اور آپ کی حمایت کرتے ہیں،آپ جو بھی چاہتے ہو، وہ آپ کو دیتے ہیں،وہ آپ کی کامیابیوں کو سمجھتے ہیں لیکن ہندوستان میں زیادہ لوگ نہ جانتے اس لئے آپ ان کو بھی مجرم نہیں ٹھہرا سکتے،ہم نے اس سیشن میں چھ سے سات فائنل کھیلے ہیں۔


Share: