ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / چینائی کے رکن اسمبلی ہو گئے کورونا کا شکار؛ کورونا سے ہلاک ہونے والے پہلے ایم ایل اے

چینائی کے رکن اسمبلی ہو گئے کورونا کا شکار؛ کورونا سے ہلاک ہونے والے پہلے ایم ایل اے

Wed, 10 Jun 2020 11:10:26    S.O. News Service

چنئی 10/جون (ایس او نیوز/ایجنسی) ۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور لاک ڈاون ختم ہونے کے بائوجود کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد کم ہونے کے بجائے بڑھتی جارہی ہے، ایسے میں اس وائرس کی وجہ سے تمل ناڈو میں رکن اسمبلی کی موت کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ڈی ایم کے پارٹی سے تعلق رکھنے والے  رکن اسمبلی جے انبازاگن  کورونا انفیکشن سے انتقال کرگئے ہیں۔ خبروں کے مطابق ایک ہفتے پہلے ان کی رپورٹ کورونا  پوزیٹو پائی  گئی تھی ۔جس کے بعد چنئی کے ایک نجی اسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا۔ بدھ کی صبح تقریبا سات بجے ان کا انتقال ہو گیا۔انبازگن چنئی مغربی ضلع میں ڈی ایم کے سکریٹری بھی تھے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے کسی عوامی نمائندہ کی موت کا یہ ملک میں پہلا معاملہ ہے۔

رکن اسمبلی کو گزشتہ 2 جون کو کرومپیٹ واقع ڈاکٹر ریلا انسٹی ٹیوٹ اینڈ میڈیکل سینٹر میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ انسٹی ٹیوٹ کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا’’ کہ انسٹی ٹیوٹ میں قیام کی پوری مدت کے دوران ان کی حالت بگڑتی چلی گئی۔ انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا  وہ کئی اور عوارض کے بھی شکار تھے جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے‘‘۔ گزشتہ منگل کو سانس لینے میں دقت اور زکام اور بخار کی شکایت کے بعد انبازگن کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ اس کے بعد سے ہی وہ چنئی کے ڈاکٹر ریلا انسٹی ٹیوٹ اینڈ میڈیکل سینٹر میں بھرتی تھے۔ 61 سالہ انبازگن کو کڈنی سے جڑی بیماری بھی تھی۔ ان کا شوگر لیول بھی ہائی تھا۔ اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر ایلن کمار کے مطابق، رکن اسمبلی کی حالت پیر کی شام سے بگڑ گئی تھی۔ انہیں انتہائی نگہداشت والے یونٹ ( آئی سی یو) میں شفٹ کیا گیا تھا، مگر 62 سالہ انبازاگن آج بدھ صبح انتقال کرگئے۔


Share: