چنتامنی:31 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)عورتیں معاشرے میں مردوں کے برابرہی نہیں بلکہ بعض خواتین تو مردوں سے بھی دو قدم آگے ہیں ان خیالات کااظہار چکبالاپور ضلع پنچایت رُکن کمل اماّ نے کیا۔ انہوں نے آج تعلق کنچارہلی گرام میں شری دھرمستھلا گرامینا بھیرودی سمستھے کے زیر اہتمام منعقدہ ہوبلی سطح مہیلا سنگھا ؤں کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین تعلیمی خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ جملہ شعبہ حیات مردوں کے شانہ بشانہ ہی نہیں بلکہ مردوں سے بھی دو قدم آگے بڑھ کر کرتی ہیں ۔کمل اماّ نے کہا کہ کسی بھی مرد کی کامیابی کے پیچھے کسی نہ کسی خاتون کا ہی ہاتھ ہوتا ہے ان تمام گرانقدر خدمات کے باجود آج بھی عورت مظلوم کی مظلوم ہی ہے انہوں نے کہا کہ آج خواتین پر ظلم پر ظلم ڈھایا جارہا ہے اس میں کچھ حد تک خواتین بھی ذمہ دار ہوتی ہیں۔ لیکن ایسے معاملوں میں مرد کچھ زیادہ ہی ذمہ دار ہوتا ہے۔ انہوں نے نہ صرف تعلقہ بلکہ ریاست بھر میں خواتین پرہورہے ظلم کو مٹانے کے لئے تمام خواتین کو متحد ہونے کی آواز دی۔
اس موقع پر روی شری نات رام چندرہ ریڈی کرشناریڈی بائر ریڈی سمیت کئی خواتین وغیرہ موجود تھیں۔