ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی کی مختلف دکانوں پر منسپالٹی کا چھاپہ: پلاسٹک بیگس ضبط

چنتامنی کی مختلف دکانوں پر منسپالٹی کا چھاپہ: پلاسٹک بیگس ضبط

Tue, 01 Nov 2016 15:24:42    S.O. News Service

چنتامنی: یکم نومبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)چنتامنی شہر میں پھرایک بار پلاسٹک بیگ کے استعمال کو دیکھتے ہوئے میونسپالٹی کی جانب سے کئی دکانوں پر چھاپے مارے گئے اور پلاسٹ بیگوں کا ضبط کیا گیا۔

  کئی ماہ قبل منسپالٹی عملہ نے پلاسٹک بیگ کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوتے کئی دکانوں پر چھاپہ مارا تھااس کے بائوجود شہر بھر میں مختلف میڈیکل اسٹورس، گوشت کی دکانوں سمیت دیگر دکانوں میں پلاسٹک بیگ کا استعمال ہورہا تھا جس کی شکایت منسپل کونسل کو کی گئی تھی ۔آج منسپل کونسل کے کمشنر مہیش کمار ہیلتھ انسپکٹر سی۔کے۔بابو،ہیلتھ انسپکٹر ارتی گوتم جگدیش ودیگر عملہ نے شہر کے چیلور روڈ ڈبل روڈوغیرہ دکانوں پر چھاپہ مارکر پلاسٹک بیگوں کا ضبط کرتے ہوئے دکان مالک پر جرمانہ عائد کیا ہے ۔

اس موقع پر کمشنر مہیش کمار نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج کی چھاپہ مار کاروائی میں 10ہزار روپیوں سے زائد مالیت کے پلاسٹک بیگس ضبط کئے گئے ہیں اور دکان مالکوں پر جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ سختی سے وارننگ بھی دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ عنقریب بلدیہ کی طرف سے پلاسٹک ممنوع مہم کے تحت عوامی بیداری ریلی کا اہتمام کیا جائیگا اور لوگوں کو معلومات فراہم کی جائے گی کہ پلاسٹک کے استعمال سے کتنے نقصانات ہیں۔ کمشنرنے بتایا کہ آج جس طرح سے ہر چیز میں پلاسٹک کا استعمال کیاجارہا ہے اس سے پوری دنیا پر خطرہ لاحق ہوگیا ہے خصوصاََ 40 /میگران سے کم مٹاپے والی پلاسٹک انسانی جان اور دیگر جانداروں کے لئے خطرہ ثابت ہورہی ہے اس دھرتی کے ماحول کو خراب کرنے میں سب سے بڑا ہاتھ اسی پلاسٹک کا ہے۔


Share: