چنتامنی:22 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)بھائی کی موت کے خبر سن کرآخری دیدار کیلئے جارہے میاں بیوی سمیت بیٹی کی موت ہوگئی یہ حادثہ چنتامنی رورل پولیس تھانہ کے حدود ہائی وے روڈ امریڈہلی کے پاس پیش آیا مرنے والوں کی شناخت چکبالاپور ضلع گوری بدنور تعلق رانگیناہلی سدّو(35)وانی (24)اور آشو(2)کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔چنتامنی رورل پولیس کے زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سدو کا بھائی اندھراپردیش بائی کونڈا میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے ہلاک ہوگیا تھا اُس کی آخری دیدار کے لئے میاں بیوی اور بچی تینوں بائک سے بائی کونڈا جارہے تھے جب یہ لوگ امریڈہلی ہائی وے روڈ پہنچے تو سامنے سے تیزرفتار سے آئی کار ٹکر ماردینے کے نتیجے میں میاں بیوی دونوں موقع پر ہی دم توڑ دئیے جبکہ بچی شدید زخمی ہوچکی تھی فوری بچی کو یہاں کے سرکاری اسپتال لانے کے چند ہی لمحوں کے بعد بچی کی بھی موت واقع ہوگئی اس سلسلہ میں رورل پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کررہی ہے۔