چنتامنی: 31 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز) شہر کے نکندی پیٹ میں مسجد اعظم اہل سنت وجماعت کے جانب سے دو روزہ مفت حجامہ کیمپ منعقد کیا گیا تھا جس میں مسجد اعظم کے ذمہ دارن اور مقامی کونسلرس وغیرہ نے ڈاکٹروں کی خوب عزت افزائی کی ۔اس موقع پر سابق کونسلر ٹماٹر غوث پاشاہ نے بتایا کہ اس دو روزہ حجامہ کیمپ میں 1800احباب کا حجامہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حجامہ صرف علاج ہی نہیں بلکہ ایک سنت بھی ہے حجامہ میں 72سے زائد بیماریوں کا علاج ہے اس کو لوگوں میں عام کرنا اور اس کے زریعہ علاج کرنا ہمارا اہم مقصد ہے ۔غوث پاشاہ نے بتایا کہ ایسے حجامہ کیمپوں سے غریب وضرورتمند لوگ اس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں اور اپنی صحت کو اچھی بناسکیں غوث پاشاہ نے ڈاکٹروں کی خدمات کو سراہا اور انہیں مبارکباد پیش کی ۔مسجد اعظم کے جانب سے حجامہ کیمپ میں آئے ڈاکٹروں کی ٹیم کو سرٹیفیکٹ دیا گیا اس موقع پر مسجد اعظم کے سکریٹری غوث پیر باشاہ صاحب محمد نواز رحمت اللہ پیارے جان جنیدی سہیل پاشاہ سلگٹہ محمد مزمل احمد جان ڈاکٹر عمران ڈاکٹر جنید وغیرہ موجود رہے ۔