ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / پی یو سی سالِ دوم ؛ انگلش پرچوں کی جانچ شروع

پی یو سی سالِ دوم ؛ انگلش پرچوں کی جانچ شروع

Thu, 25 Jun 2020 12:32:35    S.O. News Service

بنگلورو۔ /25 جو ن (ایس او نیوز) پی یو سی سالِ دوم انگلش سبجیکٹ کے پرچوں کی جانچ شروع ہو چکی ہے۔ محکمہ تعلیمات عامہ کے ذرائع کے مطابق بنگلورو میں دو مراکز، داونگرے، بلاری، میسورو، منگلورو، دھارواڑ، کلبرگی، بیلگاوی، رائچور، شمالی کنڑا، ہاسن، ٹمکور، ہاویری، باگل کوٹ، گدگ، بیدر، چتردرگہ، اور شیموگہ کہ اضلاع میں پی یو سی سالِ دوم انگریزی پرچوں کی جانچ شروع ہوچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کس ضلع کے سوالاتی پرچوں کو کس ضلع کے جانچ مرکز میں روانہ کیا جائے اس کی اطلاع محکمہ پی یو تعلیم کی جانب سے ضلع ڈی ڈی پی آئی کو دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایویالؤٹیرس کو محکمہ  کی جانب سے پیغام روانہ ہوچکے ہیں جس کے تحت وہ امتحانی پرچوں کے جانچ مراکز کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔

  بتایا جاتا ہے کہ انگریزی پرچے کے سوا دیگر تمام پرچوں کی جانچ مکمل ہوچکی ہے، انگریزی  مضمون کے ایوالؤیٹرس کی مانگ پر ضلع ہیڈکوارٹر میں ہی جانچ کا انتظام کیا گیا ہے اور قریبی اضلاع کو ملا کر ایک مرکز بنایا گیا ہے جنہیں ٹرانسپورٹ و دیگر تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ محکمہ  کے ایک افسر نے بتایا کہ پرچوں کی جانچ کے  دوران سماجی دوری کا لحاظ رکھا گیا ہے اور پرچوں کی جانچ مکمل کر کے آن لائن مارکس کی کاروائی مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کیاجائے گا۔


Share: