ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پٹاخوں سے زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ مزید 40؍سے زائد افراد زخمی،35؍افراد کی آنکھوں کو نقصان پہنچا

پٹاخوں سے زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ مزید 40؍سے زائد افراد زخمی،35؍افراد کی آنکھوں کو نقصان پہنچا

Tue, 01 Nov 2016 12:30:12    S.O. News Service

بنگلورو۔31؍اکتوبر (ایس او نیوز) دیوالی تہوار کے موقع پر ہرسال پٹاخوں کے استعمال پراحتیاط برتنے کی گزارش کے باوجود نوجوان بڑے اور بچے جوش وخروش کے ساتھ پٹاخوں کے استعمال کے دوران بے قابو ہوجاتے ہیں۔ کل رات دوبارہ 40؍سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جن میں 35؍سے زائد افراد کی آنکھوں کو نقصان پہنچا ہے۔ آنکھوں کو نقصان پہنچنے والوں میں کثیر تعداد بچوں کی ہے جنہیں منٹو، نارائنا نترالیا، آئی کیئر سمیت دیگر آنکھوں کے اسپتالوں میں بھرتی کرایاگیا ہے۔ منڈ اسپتال میں ورونا، تیجسونی، ابھیلاش، کشور، سمیت 8؍افراد اپنی آنکھوں کو زخمی کرکے زیر علاج ہیں۔ ان میں دو افراد کی آنکھوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ جن کا مزید علاج جاری ہے۔ نارائنا نیترالیا کے راجا جی نگر، ایم جی روڈ سمیت 4؍اسپتالوں میں 36؍سے زائد بچے آنکھوں کو نقصان پہنچ کر زیر علاج ہیں۔ شیکھر ہویژن آئی کیئر اگروال اور رنگاشری آئی اسپتالوں میں 20؍سے زائد افراد پٹاخے پھوڑتے وقت آنکھوں کو زخمی کرکے اسپتالوں میں اپنا علاج کرارہے ہیں۔ شہر میں دیوالی تہوار کے دوران پٹاخوں کے استعمال کی وجہ سے زخمیوں کی تعداد میں ہردن اضافہ ہی ہونے لگا ہے۔ عوام کو چہل قدمی، خرید وفروخت اور گھر کے آنگن میں بھی کھڑے رہنا دشوار ہوگیا ہے۔ پٹاخوں کی آلودگی اور زوردار آواز کی وجہ سے کئی عمر رسیدہ افراد پریشان ہیں۔ شہر کے آرٹی نگر علاقہ کے ایک مکان میں تہوار کے دوران ایک لوہے کے ڈبے میں رکھ کر پٹاخے اڑاتے وقت ڈبا پھٹ کر پڑوس کے گھر کے آنگن میں کھڑے دوبچوں کو جالگا جس کی وجہ سے دونوں زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال میں بھرتی کرایاگیا۔ اس کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی پٹاخوں کے استعمال کے دوران کئی افراد زخمی ہوکر مقامی اسپتالوں میں علاج کرارہے ہیں۔ گہری چوٹ لگنے والے افراد اور بچوں کو منٹو اور وکٹوریہ اسپتالوں میں بھرتی کرایا جارہا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ کل بھی پٹاخے اڑائے جائیں گے اس دوران بھی زخمی ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔


Share: