ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پائل عبداللہ پہنچیں ہائی کورٹ، سیکورٹی وجوہات سے مانگا سرکاری مکان

پائل عبداللہ پہنچیں ہائی کورٹ، سیکورٹی وجوہات سے مانگا سرکاری مکان

Sat, 05 Nov 2016 12:40:30    S.O. News Service

نئی دہلی، 4؍نومبر(ایس او نیو ز؍آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے الگ رہ رہی ان کی بیوی پائل عبداللہ نے دہلی ہائی کورٹ کی پناہ لیتے ہوئے اپنے اور اپنے بیٹے کیلئے یہ کہتے ہوئے سرکاری رہائش گاہ دینے کی درخواست کی کہ انہیں ’’زیڈ‘‘اور’’زیڈ پلس‘‘سیکورٹی حاصل ہے۔چیف جسٹس جی روہنی اور جسٹس سنگیتا ڈھینگرا سہگل کی بنچ نے پازیب کی درخواست پر مرکز کو ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے اس کا جواب مانگا۔پائل نے ایک جج کے 19اگست کے اس حکم کو چیلنج کیا ہے جس میں ان سے نئی دہلی کے سات اکبرروڈ پر واقع بنگلے کو خالی کرنے کو کہا گیا ہے، جہاں وہ رہ رہی ہیں۔انہوں نے اپنی اپیل میں کہا کہ مرکزی حکومت کو انہیں اور ان کے بیٹے کو اسی طرح کی رہائش گاہ دلانے کی ہدایت دینے کو کہا جائے جیسا کہ اسی قسم کی سیکورٹی کا درجہ پائے لوگوں کودیاجا رہا ہے۔پائل نے دعویٰ کیاتھاکہ انہیں مرکزی حکومت کی سیکورٹی ملی ہوئی ہے،تاہم ایک رکنی جج کے سامنے وزارت داخلہ کی نمائندگی کرنے والے وکیل انوراگ اہلوالیا نے اس سے انکار کیا تھا۔انہوں نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا کہ وہ اور ان کا بیٹا کرایہ کے مکان میں رہ رہے ہیں جو سیکورٹی وجوہات سے مناسب نہیں ہے۔


Share: