ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وینزویلا کے صدر کی ریاض میں شاہ سلمان سے ملاقات

وینزویلا کے صدر کی ریاض میں شاہ سلمان سے ملاقات

Tue, 25 Oct 2016 11:22:03    S.O. News Service

ریاض،24؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جمہوریہ وینز ویلا کے صدر نیکولس ماڈورو موروس نے گذشتہ روز اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔وینز ویلا کے صدر اور ان کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پرآئے اعلیٰ اختیاراتی وفد کا سرکاری سطح پر استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر شاہ سلمان نے صدر ماڈورو مورس اور ان کے وفد کا شاہی محل میں خوش آمدید کہا۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں استحکام اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے موقع پر سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز، نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر حکومتی وزراء بھی موجود تھے۔


Share: