احمد آباد8جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی کل دو دنوں کے گجرات دورے پر آئیں گے اور اس دوران وہ وابرٹ گجرات سربراہی کانفرنس کے آٹھویں سیشن کا افتتاح کریں گے۔اس کے علاوہ وہ کئی منصوبوں کابھی آغازکریں گے۔چار روزہ کانفرنس کاآغاز10جنوری کو گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں ہوگا۔اس کے پہلے مودی کل یہاں پہنچنے کے بعد چار مختلف منصوبوں کاافتتاح کریں گے۔اس کی ابتدا وہ گاندھی نگر ریلوے اسٹیشن کیلئے زمین پوجا سے کریں گے۔گجرات بی جے پی نے ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کے استقبال کیلئے وسیع تیاریاں کی ہیں۔بی جے پی نے ہوائی اڈے پر ان کے شاندار استقبال کی منصوبہ بندی بنائی ہے۔حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مودی کی طرف سے سنگ بنیاد کئے جانے کے فوراََ بعد منصوبہ شروع ہو جائے گا۔مودی کل”وابرٹ گجرات گلوبل ٹریڈ شو“کا بھی افتتاح کریں گے جو 1.5ملین مربع میٹر کے علاقے میں پھیلاہواہے۔امید ہے کہ پانچ دنوں کے دوران 15لاکھ سے زیادہ لوگ یہاں آئیں گے۔