نئی دہلی8جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سماجوارٹی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج زور دے کر کہا کہ وہ اب بھی پارٹی سربراہ ہیں۔انہوں نے اس کانفرنس کی قانونی حیثیت پر سوال کھڑا کیا جس میں انہیں صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ان کے بیٹے اکھلیش کو ان کی جگہ صدرمقررکیا گیا۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ ان کے تعلقات کے بھائی رام گوپال یادو کی طرف سے ایک جنوری کو لکھنؤ میں بلائی گئی قومی کانفرنس غیر قانونی تھی کیونکہ پارٹی صدر کے طور پر انہوں نے 30دسمبر کو رام گوپال کو پہلے ہی پارٹی سے نکال دیاتھا۔سماج وادی پارٹی پر کنٹرول کو لے کر اکھلیش-رام گوپال خیمہ سے نپٹ رہے ملائم سنگھ یادونے یہاں نامہ نگاروں کوبتایاکہ میں سماج وادی پارٹی کا قومی صدر ہوں اور اکھلیش یادو صرف وزیراعلیٰ ہیں۔شیو پال یادو اب بھی سماج وادی پارٹی کی اترپردیش یونٹ کے صدر ہیں۔