ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میچ کے دوران اسٹیڈیم میں مذہبی تقریب پرایران کو جرمانہ

میچ کے دوران اسٹیڈیم میں مذہبی تقریب پرایران کو جرمانہ

Sat, 05 Nov 2016 16:06:22    S.O. News Service

تہران،5؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن فیفا نے حال ہی میں ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران اور کوریا کے درمیان فٹ بال کے ایک میچ کے دوران مذہبی تقریب (ماتمی جلوس نکالنے)پر حکومت کو 45ہزار سوئس فرنک جرمانہ کیا ہے۔ فیفا کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا اور ایران کی فٹ بال ٹیموں کے دوران حال ہی میں تہران میں میچ کے موقع پر اسٹیڈیم میں ماتمی تقریب منعقد کی گئی جس میں مذہبی نعرے لگائے گئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کھیل کے میدان میں دوران میچ کسی قسم کی سیاسی اور مذہبی سرگرمی کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ایران نے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں ایک مذہبی تقریب منعقد کرنے کی اجازت دے کر فیفا کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔ اس خلاف ورزی پر ایران کو 45ہزار سوئس فرنک جرمانہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ایران اور جنوبی کوریا کے درمیان فٹ بال میچ یوم عاشورا کے موقع پر منعقد کیا گیا۔ یوم عاشورا کے موقع پر فٹ بال میچ کے انعقاد پر شدت پسند مذہبی حلقوں کی طرف سے سخت تنقید کی گئی تھی اور میچ موخر کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔ تاہم اس مطالبے کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان فٹ بال کا مقابلہ ہوا مگر تہران کے فٹ بال اسٹیڈیم میں تاسوعا نامی ماتمی رسومات بھی ادا کی گئیں۔ایران کے مذہبی رہ نماؤں نے یوم عاشورا کے موقع پر فٹ بال میچ پر احتجاج کرتے ہوئے اسی گراؤنڈ میں ایک لاکھ تماشائیوں کے سامنے تاسوعا کی تقریبات منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ فیفا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کے کوچ جواد نکونام کی غیر اخلاقی حرکات پاداش میں اس پر تین میچوں میں حصہ لینے پرپابندی بھی عائد کی ہے۔


Share: