ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملک کے 9.8ملین بچے ذہنی پیچیدگیوں کا شکار: سروے 

ملک کے 9.8ملین بچے ذہنی پیچیدگیوں کا شکار: سروے 

Thu, 27 Oct 2016 11:50:38    S.O. News Service

بنگلورو۔ 26اکتوبر (ایس او نیوز ) ہندوستان میں 13تا 17برس کی عمر کے تقریباً 9.8ملین بچے ذہنی پیچیدگی کی ایک شکل یا دوسری شکل سے متاثر ہوتے ہیں اور ان کی موثر دیکھ بھال کی ضرورت ہے ۔ نیشنل مینٹل ہیلت سروے میں یہ بات بتائی گئی۔ ملک کی 12ریاستوں میں یہ سروے کیا گیا جس میں پتہ چلا کہ 13تا 17برس کی عمر کے بچوں میں یہ فیصد 7.3ہے اور دونوں جنس میں اس کی تعداد مساوی ہے ۔ دیہی علاقوں میں 6.9فیصد کے برخلاف شہری علاقو ں میں ذہنی پیچیدگی 13.5ہے ۔ اس سروے میں بتایا گیا کہ عام مسائل میں دباو ' دباو کی پیچیدگی وغیرہ شامل ہے ۔ ہماچل پردیش میں 15تا 24برس کی عمر کے گروپ میں کئے گئے حالیہ سروے میں پتہ چلاکہ سن بلوغ والے کئی بچے ذہنی حالات کے شکار ہیں جن میں خودکشی کرنے کا ارادہ ' تناو ' اور بے چینی بھی شامل ہے ۔ ان پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ اس سروے میں نشاندہی کی گئی کہ 10ہندوستانیوں میں سے ایک ذہنی صحت کی پیچیدگی یا دیگر پیچیدگیوں کے شکار ہوتے ہیں اور انہیں فوری طور پر طبی مدد کی ضرورت ہوتی ہے ۔


Share: