ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ملک کے زیادہ تر ہندو سیکولر ہیں، انہیں ایک اچھے مقرر نے گمراہ کردیا ہے:اویسی

ملک کے زیادہ تر ہندو سیکولر ہیں، انہیں ایک اچھے مقرر نے گمراہ کردیا ہے:اویسی

Mon, 09 Jan 2017 22:31:20  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 9/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے ’انڈیا ٹوڈے کنکلیو ساؤتھ‘سے خطاب کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ ملک کے زیادہ تر ہندو سیکولر ہیں، لیکن ایک اچھے مقرر نے انہیں گمراہ کردیا ہے۔انہوں نے مسلم نوجوانوں کی جانب سے آئی مبینہ طورپر ایس آئی جوائن کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔اویسی نے کہا کہ وہ بیف کھانا پسند کریں گے، اگر وہ حلال کا ہو تو۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کے زیادہ تر ہندو سیکولر ہیں،لیکن انہیں ایک اچھے مقرر نے گمراہ کیا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ کانگریس انہیں جوڑنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اگر ہندوتو کو طریقہ زندگی بتا سکتا ہے تو اسلام کو کیوں نہیں۔سنیما ہال میں قومی ترانہ کے احترام میں کھڑے ہونے کے معاملے میں اویسی نے کہا کہ وہ اس پر عمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں جمہوریت پر اعتماد رکھتا ہوں۔اویسی نے کہا کہ وہ بیف کھانا پسند کریں گے، اگر وہ حلال کا ہو تو۔انہوں نے کہا کہ یہ خیال صحیح نہیں ہے کہ اس ملک میں ہندی ثقافت یا زبان کا غلبہ ہے، ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ وفاقی نظام  ہمارے آئین کا اہم پہلو ہے۔اویسی نے کہا کہ دہشت گردی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ مسلم نوجوان کاآئی ایس آئی ایس مین شامل ہونا تشویش کی بات ہے، لیکن اس ملک میں 11کروڑ مسلمان نوجوان ہیں اور ان میں سے صرف 27ہی آئی ایس آئی ایس کے لیے یا دوسرے ممالک میں گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ابھی اس معاملے میں مناسب تحقیقات ہونی چاہیے،آئی ایس آئی ایس کے نظریات پوری انسانیت کے لیے خطرہ ہیں۔اویسی نے کہا کہ آندھرا پردیش کو زبان یا سیاست نے نہیں بلکہ کانگریس نے تقسیم کیا ہے۔اویسی نے کہا کہ جنوبی ہندوستان سے صرف چار مسلم ممبران پارلیمنٹ ہیں، سیکولر ازم کی پوری بحث ناکام ہو رہی ہے۔
 


Share: