ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مظاہرے کے بعد انڈونیشیا کے صدر کا دورہ آسٹریلیا منسوخ

مظاہرے کے بعد انڈونیشیا کے صدر کا دورہ آسٹریلیا منسوخ

Sat, 05 Nov 2016 16:18:01    S.O. News Service

جکارتہ ،5؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جمعہ کو جکارتہ میں گورنر کے خلاف ہونا والا مظاہرہ تشدد میں تبدیل ہو گیا اور اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور 12زخمی ہو گئے۔انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے دارالحکومت جکارتہ میں مظاہرے کے دوران پرتشدد جھڑپوں کے بعد آسٹریلیا کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔صدر ویدودو نے اس کا الزام سیاسی ایکٹرز پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ صورت حال ابتر بنا رہے ہیں۔جمعہ کو جکارتہ میں گورنر کے خلاف ہونا والا مظاہرہ تشدد میں تبدیل ہو گیا اور اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور 12زخمی ہو گئے۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کرنے کے لیے آنسو گیس کے علاوہ تیز دھار پانی کا استعمال بھی کیا۔ایک اندازے کے مطابق مظاہرے میں 50ہزار سے زائد افراد شریک تھے اُن کا الزام تھا کہ گورنر بسوکی پرناما نیاپنے مخالفین کے خلاف مہم میں قرآنی آیات استعمال کر کے مبینہ طور پر اسلام کی توہین کی۔گورنر بسوکی نے اپنے بیانات معذرت کرچکے ہیں، لیکن کئی لوگ یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں انڈونیشیا کے توہین مذہب کے سخت قوانین کے تحت گرفتار کیا جائے۔


Share: