ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / قوم نے جواہر لال نہرو کو ان کے 127ویں یوم پیدائش پر یاد کیا

قوم نے جواہر لال نہرو کو ان کے 127ویں یوم پیدائش پر یاد کیا

Tue, 15 Nov 2016 15:50:39    S.O. News Service

نئی دہلی، 14؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آج ملک نے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو ان کے 127 ویں یوم پیدائش پرخراجِ عقیدت پیش کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا، ’پنڈت جواہر لال نہرو کے یوم پیدائش پر انہیں خراج پیش کرتا ہوں۔‘مکھرجی اور نائب صدر حامد انصاری کے علاوہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، کانگریس نائب صدر راہل گاندھی اور دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت نے یہاں ’شانتی ون ‘میں نہرو کی سمادھی پر چادر عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر ہوا میں ترنگے غبارے چھوڑے گئے۔اسکول کے بچوں نے حب الوطنی کے گیت بھی گائے۔نہرو کی پیدائش 14 نومبر 1889کو اتر پردیش کے الہ آباد میں موتی لال نہرو اور سوروپ رانی کے گھر میں ہوئی تھی۔ان کی سالگرہ ملک میں بچوں کے دن کے طور پر منائی جاتی ہے کیونکہ وہ بچوں کو بہت چاہتے تھے۔وہ 1964 میں اپنی موت تک وزیر اعظم رہے۔


Share: