ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فیس بک پر پڑوسی خواتین کے خلاف فحش پوسٹ کرنے پر ایک خاتون گرفتار

فیس بک پر پڑوسی خواتین کے خلاف فحش پوسٹ کرنے پر ایک خاتون گرفتار

Fri, 04 Nov 2016 19:53:28    S.O. News Service

بنٹوال4؍نومبر (ایس او نیوز)عام طور پر فیس بک اور دیگر سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پر فحش یا اشتعال انگیز مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں اب تک صرف مردوں کو گرفتار کیا جاتا رہا ہے۔ مگر اب بنٹوال تعلقہ میں اس طرح کے سائبر کرائم کے لئے ایک خاتون کو گرفتار کیے جانے کا واقعہ مانچی گاؤں میں پیش آیا ہے۔

موصولہ خبر کے مطابق مانچی گاوں کی دو خواتین کے خلاف کسی نے فیس بک پر فحش ریمارکس اور تصویر پوسٹ کی تھی۔اوشا لتا نامی خاتون نے پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی تصویر کو فحش طریقے پر بگاڑ کر پوسٹ کیا گیا ہے جبکہ پروفولا نامی خاتون نے شکایت درج کروائی تھی کہ اس کے خلاف فحش ریمارکس پوسٹ ہوئے ہیں۔

پولیس نے جب اس کی تحقیقات کی تو پتہ چلا اس کے پیچھے جیوتسنا (۲۲ سال) نامی ایک خاتون کا ہاتھ ہے جو ان دو خواتین کی پڑوسن ہے۔ پھر3نومبر کی رات کو پولیس نے سائبر کرائم کی دفعات کے تحت جیوتسنا کو گرفتار کرلیا۔اور اس سے پوچھ تاچھ کے بعد پتہ چلا کہ جیوتسنا اور اس کے پڑوسیوں کا کوئی معمولی مقامی جھگڑا تھا، جس کا بدلہ لینے کے لیے اس نے یہ طریقہ اپنایا تھا۔


Share: