ویلنگٹن،20؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم نے کہا ہے کہ وہ میچ فکسنگ معاملے کو لے کر اپنے سابق ساتھی کرکٹر کرس کیرنس کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔کینز کے معاملے میں میک کولم استغاثہ کے گواہ تھے،لندن کی ایک عدالت نے اگرچہ گزشتہ سال کینز کو تمام الزامات سے بری کر دیا۔اس سال کھیل الوداع کہہ چکے میک کولم نے کہا کینز کے اس دعوے کے بعد کہ اس نے 2008میں میچ فکسنگ کے لیے ان سے رابطہ کیا تھا، انہیں لگا کہ گواہی دینا ان کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔انہوں نے ریڈیو نیوزی لینڈ سے کہا کہ لیکن مجھے محسوس ہوا کہ میں کٹہرے میں کھڑا ہوں،میرے لئے یہ بہت مشکل ہو گیا تھا،میں آسانی سے معاف کر دیتا ہوں اور کبھی دل میں کوئی بات نہیں رکھتا،میں نہیں چاہتا تھا کہ کیرنس کو جیل ہو اور مجھے خوشی ہے کہ ایسا ہوا بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اگرچہ اس برتاؤ کے لیے اسے کبھی معاف نہیں کروں گا،میں اب اس سے کوئی مطلب نہیں رکھنا چاہتا۔