بغداد14؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ عراق کے شمال میں کردوں نے بڑی تعداد میں عربوں کے گھرمسمارکردیے ہیں اور بعض اوقات ان کے دیہات کو بھی تباہ کر دیا ہے۔عراق کے شمال میں خود مختار کرد علاقے میں کردوں نے وسیع علاقے پر اپنا اثر و رسوخ قائم کر لیا ہے، تاہم یہاں بہت سے علاقے ایسے بھی ہیں جہاں عرب باشندے بھی بستے ہیں۔ شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ یا داعش کے خلاف جنگ میں عراق کی حکومتی فورسز بھی بہت سے علاقوں پرقابض ہوچکی ہیں، اور سبھی بعض علاقوں پر اپنا حق جتاتے ہیں۔