ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شامی حکومت کی جانب سے زہریلی گیس کا استعمال، وائٹ ہاؤس کی طرف سے مذمت

شامی حکومت کی جانب سے زہریلی گیس کا استعمال، وائٹ ہاؤس کی طرف سے مذمت

Mon, 24 Oct 2016 11:37:05    S.O. News Service

واشنگٹن،23؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)وائٹ ہاؤس کی جانب سے شام میں خونریزی سے متاثرہ علاقوں میں زہریلی گیس استعمال کرنے پر دمشق حکومت کی مذمت کی گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عالمی اقدار کو نظرانداز کرتے ہوئے اسد حکومت کی جانب سے کیمیکل ہتھیار استعمال کیے جانے کی ہر ممکن طریقے سے مذمت کی جاتی ہے۔ ایک روز قبل اقوام متحدہ کی ایک خصوصی انکوائری ٹیم اور کیمیائی ہتھیاروں کی نگرانی کرنے والے ادارے نے شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے تیسری مرتبہ استعمال کی توثیق کر دی تھی۔ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں یہ چوتھی رپورٹ تھی۔ ایسی ہی ایک رپورٹ رواں برس اگست میں بھی جاری کی گئی تھی۔


Share: