ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک

سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک

Wed, 11 Sep 2024 17:25:14    S.O. News Service

ڈاکار، 11/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک اورکشتی پر سوار متعدد افراد لاپتا ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتی سینیگال کے دارالحکومت سے 80 کلومیٹر دور ایمبور شہر سے 100 سے زائد مسافروں کو لیکر روانہ ہوئی تاہم صرف 4 کلومیٹر آگے جاکر ڈوب گئی۔

رپورٹ کے مطابق مچھلی کے شکار کیلئے استعمال ہونے والی کشتی تارکین وطن کو اسپین کے کینری جزیرے کی طرف روانہ ہوئی تھی، کشتی پر سوار مسافروں میں اکثریت نوجوانوں کی تھی جو بہتر مستقبل کی تلاش میں غیرقانونی طریقے سے اسپین میں داخل ہونے کے خواہشمند تھے۔

حکام کے مطابق کشتی پر سوار 100 افراد میں سے 26 ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ 4 افراد کو بچا لیا گیا ہے، لاپتا افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔


Share: