حیدرآباد،20؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کی اسٹار شٹلر سائنا نہوال گھٹنے کی چوٹ سے پوری طرح ابھرکر اگلے ماہ چائنا اوپن میں واپسی کریں گی۔اس چوٹ کی وجہ سے ان کی مہم پٹری سے اتر گئی تھی اور انہیں سرجری کرانے کیلئے پابند ہونا پڑا تھا۔سائنا نے اس ہفتے میچ پریکٹس کی شروعات کی،ان کے والد ہرویر سنگھ کے مطابق وہ 12نومبر سے شروع ہونے والے چائنا اوپن میں ٹائٹل کی کوشش کریں گی۔وہ ابھی موجودہ بی ڈبلیوایف عالمی درجہ بندی میں پانچویں مقام پر ہیں، وہ گزشتہ سال چائنا اوپن میں رنراپ رہی تھی اور اس سے گزشتہ سال وہ فاتح رہی تھی۔