ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / رحمانی ۰۳ داخلہ ٹیسٹ: 22ریاستوں کے 291سنٹرز پر اختتام پذیر

رحمانی ۰۳ داخلہ ٹیسٹ: 22ریاستوں کے 291سنٹرز پر اختتام پذیر

Sun, 08 Jan 2017 21:46:46  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ8جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)CLAT,CA/CS,NEET,IIT-JEEکے مقابلہ جاتی امتحان ۹۱۰۲ء کی تیاری کیلئے ۸/جنوری ۷۱۰۲ء کو رحمانی ۰۳ کے زیر اہتمام منعقد داخلہ ٹیسٹ ملک بھر میں ۲۲/ صوبوں کے ۱۹۲/مقامات پربحسن خوبی اختتام پذیر ہوا، اس میں دسویں جماعت کے طالب علموں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس داخلہ ٹیسٹ میں پریس جانے تک تقریباً۰۰۰۵۳ /طالب علموں کے شرکت کی خبر ملی ہے۔گذشتہ سال کی طرح  امسال بھی طالب علموں نے آن لائن فارم بھرا تھا۔ رحمانی ایکسیلنس پروگرام کے تحت پٹنہ میں واقع یہ ادارہ ہر سال آئی آئی ٹی،این ای ای ٹی(میڈیکل)، سی اے/سی ایس، سی لیٹ کی تیاری لئے مفت تعلیم و تربیت کا انتظام کرتا ہے۔ جس کے ماضی میں بہترین نتائج بر آمد ہوئے ہیں۔ان سخت مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیاب طلباء ملک کے بہترین اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ آج ہوئے داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب طلباء اور طالبات کا انٹرویو اور وائیوا پٹنہ،بنگلور، ممبئی اور حیدرآباد میں ہوگا۔ ٹیسٹ کا نتیجہ جلد ہی منظر عام پر آئے گا۔ اسکی معلومات کیلئے طلباء وطالبات رحمانی ۰۳ کے ویب سائٹ www.rahmanimission.org اور اردو اخبارات کا مطالعہ کرتے رہیں۔رحمانی فاؤنڈیشن مونگیر کے زیر انتظام رحمانی ایکسیلنس پروگرام نے گذشتہ آٹھ برسوں میں مسلسل ملک کے مسلم طلباء کوآئی آئی ٹی (جے ای ای) اور میڈیکل، وکلاء، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ،کمپنی سیکریٹری اور سائنٹسٹ کے لئے منعقداعلیٰ امتحانات مین کامیاب کرانے کی مستحکم کاوش کی ہے۔رحمانی فاؤنڈیشن کے بانی امیر شریعت مفکر اسلام حضرت مولانا محمد ولی صاحب رحمانی (سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی، مونگیر) نے داخلہ ٹیسٹ میں شامل طلباء و طالبات کو ہمت کے ساتھ زندگی میں آگے بڑھتے رہنے کی تلقین کی ہے، ساتھ ہی امیر شریعت نے تمام طلباء، اساتذہ،ٹیسٹ سینٹر کے منظمین اور ائمہ مساجدسے کہا ہے کہ رحمانی پروگرام آف ایکسیلنس کے اس داخلہ ٹیسٹ کو ایکسیلنس کی طرف بڑھتا ہو مسلمانوں کا متحدہ قدم جانیں اور اس امتحان کو ذہنی اور قلبی دباؤ کے بجائے تعلیمی جشن کے طور پر منائیں۔ رحمانی ۰۳ کے اکیڈمک نگراں جناب ابھیانند جی(آئی پی ایس)سابق ڈی جی پی۔بہار نے کہا ہے کہ رحمانی ۰۳ پروگرام ملک بھر کے مسلم طلباء و طالبات کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے جس کے مدد سے وہ اپنی قوم اور ملک کیلئے بہترین خدمات انجام دے سکتے ہیں۔
 


Share: