ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / خشک سالی سے کرناٹک کو 12ہزار کروڑ روپے کا نقصان

خشک سالی سے کرناٹک کو 12ہزار کروڑ روپے کا نقصان

Thu, 27 Oct 2016 11:22:52    S.O. News Service

بنگلورو۔ 26اکتوبر (ایس او نیوز ) خشک سالی کے سبب کرناٹک کو 12ہزار کروڑ روپے سے زائد نقصان ہوا ہے اورکابینہ نے نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ سے 3343 کروڑ روپے فوری طور پر جار ی کرنے کی خواہش کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے رجوع ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر قانونی ٹی بی جے چندرا نے بنگالورو میں یہ بات بتائی۔ کابینہ کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ حال ہی میں اضلاع کلبرگی اور بیدر میں ہوئی شدید بارش سے 2000کروڑ روپے کے نقصانات سے این ڈی آر ایف سے 386کروڑ روپے دینے کی خواہش کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ انہو ں نے کہا کہ ریاست سے تعلق رکھنے والے متعلقہ وزراء دہلی روانہ ہوں گے اور متعلقہ وزراء سے ملاقات کرتے ہوئے راحت کاموں کے آغاز کے لئے فنڈس کی اجرائی کی اپیل کریں گے ۔ جے چندرا نے کہا کہ ریاستی حکومت نے 176کے منجملہ پہلے ہی 110تعلقہ جات کو مانسون کی ناکامی کے سبب خشک سالی سے متاثرہ قرار دیا ہے ۔


Share: