ماسکو،5؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حلب میں باغیوں کی شیلنگ کے نتیجے میں دو روسی فوجی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ شیلنگ حلب میں انسانی بنیادیوں پر امداد کے لیے دیے گئے وقفے کے دوران باغیوں کو نکلنے کے لیے دیے گئے ایک راستے کے قریب کی گئی۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ باغیوں کی جانب سے دیسی ساختہ بم اور مارٹر گولے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے کے بعد فائر بندی کی نگرانی کرنے والے دو دیگر روسی فوجیوں کو بھی علاقے سے نکال لیا گیا ہے۔