ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حلب میں ایرانی جنرل سمیت پاسداران انقلاب کے تین افسر ہلاک

حلب میں ایرانی جنرل سمیت پاسداران انقلاب کے تین افسر ہلاک

Tue, 01 Nov 2016 15:57:08    S.O. News Service

دمشق،یکم نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)شام میں صدر بشارالاسد کے دفاع میں لڑنے والے ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک جنرل سمیت مزید تین فوجی افسران ہلاک ہوگئے ہیں۔ایرانی ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں شام کے شمالی شہر حلب میں باغیوں کے حملوں میں ایرانی فوج کو بھی غیرمعمولی جانی نقصان پہنچا ہے۔ باغیوں کے تازہ حملوں کینتیجے میں ایرانی جنرل ذاکر حسینی سمیت تین افسران ہلاک ہوگئے ہیں۔حلب میں تازہ لڑائی کے دوران پاسداران انقلاب کے سربراہ کے مشیرخاص جنرل ذاکر حسینی ہلاک ہوگئے۔ ان کا آبائی تعلق ایران کے شمال مغربی شہر تبریز سے ہے۔ اس کیعلاوہ دو دیگر افسران بھی حلب میں تازہ جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوئے۔ ان میں سے ایک کی شناخت محمد تابہ اور دوسرے کی محمد کیھانی کے نام سے کی گئی ہے۔

محمد تابہ گیلان گورنری میں قائم فیلق 16سے ہے۔ ان کے ہمراہ لڑائی میں شریک متعدد ایرانی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے تیسرے جنرل محمد کیھانی کا کا تعلق جنوب مغربی ایرانی شہر اندیمشک سے ہے۔ادھر شام میں لڑنے والی ایک عسکری تنظیم ترکستانی حزب الاسلامی کے شعبہ اطلاعات ونشریات نے ایک تصویری رپورٹ نشر کی ہے جس میں شامی فوج کے ایک کیمپ پر انقلابیوں کیحملے کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کارروائی میں اسدی فوج کے 40اہلکاروں کے علاوہ جنوبی حلب میں سرگرم متعدد ایرانی افسران بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی حلب میں جاری لڑائی کو شامی فوج نے پروگرام 1070 کا نام دیا ہے۔ جنوبی حلب میں سرکاری فوج کے ایک کیمپ کو بارود سے بھری کار کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی میں یقینی طور پر شام کیسرکاری فوجیوں اور ایرانی افسران کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں حلب میں ہلاک ہونیوالے ایک ایرانی بریگیڈیئر محدم علی محمد حسینی کو ایران میں دفن کیا گیا تھا۔ بریگیڈیئر حسینی پاسداران انقلاب کی کمانڈو یونٹ کے سربراہ تھے اور کئی ماہ سے شام میں اسدی فوج کے ہمراہ میدان جنگ میں لڑ رہے تھے۔ ایرانی فوج کے ایک دوسرے عہدیدار جنرل غلام رضا سمائی سمیت مزید دسیوں ایرانی فوجی ان دنوں حلب میں ہلاک ہوئے، جس کے بعد ان کی میتیں ایران لے جائی گئی تھیں۔


Share: