ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جے للتا کے بارے میں افواہ پھیلانے کا حل گرفتاری نہیں ہے:قومی انسانی حقوق کمیشن

جے للتا کے بارے میں افواہ پھیلانے کا حل گرفتاری نہیں ہے:قومی انسانی حقوق کمیشن

Sat, 22 Oct 2016 12:55:46    S.O. News Service

نئی دہلی 21؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)قومی انسانی حقوق کمیشن کے صدر ایچ ایل دتو نے آج کہا کہ وزیر اعلیٰ جے للتا کی صحت کے بارے میں افواہ پھیلانے کے معاملے پر لوگوں کی گرفتاری مسئلے کا کوئی حل نہیں ہے اور اس سے نمٹنے کے دوسرے راستے ہیں۔انہوں نے نامہ نگاروں سے کہاکہ لوگوں کو اظہاررائے کا بنیادی حق ہے۔سپریم کورٹ نے اس بارے میں کئی فیصلے دیئے ہیں۔حالیہ فیصلے میں اس نے اسے ٹھیک ٹھہرایا ہے۔اور چاہے 500ہو یا 505 کی دفعہ گرفتاری حل نہیں ہوسکتی ہے۔افواہ پھیلانے سے روکنے کیلئے دوسرے راستے ہیں۔جے للتا کی صحت کے بارے میں افواہ پھیلانے کو لے کر تامل ناڈو میں بہت سے لوگوں کی گرفتاری کے تناظر میں ہندوستان کے سابق چیف جسٹس کا یہ بیان آیا ہے۔وہ 1993میں قائم قومی انسانی حقوق کے دن کے یوم تاسیس کے موقع پر یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔جے للتا کو بخار اور جسم میں پانی کی کمی کی شکایت کے بعد22ستمبر کو چنئی کے اپولو ہسپتال میں داخل کرائے جانے کے فورا بعد فیس بک اور وہاٹس ایپ جیسے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر ان کی صحت کے بارے میں کافی افواہیں پھیلائی گئیں۔ان کا اب بھی ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔افواہ پھیلانے کے معاملے میں پولیس نے اب تک 43کیسز درج کئے ہیں۔


Share: